Peshawar

6/recent/ticker-posts

پشاور میں چوہے مار مہم شروع

پشاور کی ضلعی حکومت نے جمعہ کی رات سے صوبائی دارالحکومت میں چوہے مار مہم شروع کر دی۔ مہم شروع کرنے کا فیصلہ پشاور کے ناظم محمد عاصم خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق، اجلاس میں چار وں ٹاؤنز کے ناظمین، پانی اور نکاس آب اور محکمہ صحت کے حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں شرکا نے شہر میں چوہوں کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے کے طریقوں پر غور کیا۔ اجلاس میں محکمہ نکاسی آب کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ مہم کے دوران سرگرم کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ضلعی ناظم عاصم خان نے ضلع کے افسرِ خزانہ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو ایک چوہا مارنے پر 25 روپے انعام مقرر کریں۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ضلعی حکومت شہر میں چوہے ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کرے گی۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل چوہے کے کاٹنے سے ایک چھوٹے بچے کی ہلاکت کے بعد اس مسئلہ کو سنجیدگی سے دیکھا جانے لگا تھا۔
 

Post a Comment

0 Comments